44

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کوقتل کرنیوالےملزم کی شناخت کرلی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کوقتل کرنیوالےملزم کی شناخت کرلی گئی ہے-خواجہ شمس الاسلام کا قاتل سابق گن مین کا بیٹا عمران آفریدی نکلا-عمران آفریدی نے چند ماہ پہلے بھی خواجہ شمس الاسلام پرحملہ کیا تھا-

ملزم کا الزام تھا اسکےوالدکو خواجہ شمس الاسلام نے2021میں قتل کرایاتھا-کراچی:ملزم عمران آفریدی کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تیارکرلی-شہر سے باہر جانے والے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی-سہراب گوٹھ پربس اڈوں اور شہرسےباہرجانیوالے راستوں پر ناکے لگائے گئے-

ہر بس کو روک کر چیک کیا جا رہا ہے-ملزم کی تصاویر اور دیگر تفصیلات پولیس ناکوں تک پہنچا دی گئیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں