سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کے خلاف خاتون کو حراساں کرنے کا کیس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کے خلاف خاتون کو حراساں کرنے کا کیس-مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا-سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اپنے وکیل بریسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے-

عدالت نے صوبائی محتسب کا مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا-مونس علوی جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کروائیں-عدالت نے صوبائی محتسب ،شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردئیے-صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے عدالت کا سوال-

سندھ میں وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے لیکن صوبائی محتسب بنایا ہوا ہے-فیصلے میں کیا غلط ہے-صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے-کے الیکٹرک بین الصوبائی کمپنی کے لسبیلہ ،حب وندر کو بھی بجلی فراہم کرتی ہے-وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے صوبائی محتسب کو اختیار نہیں ہے-
یہ وفاقی محتسب کا کیس بنتا تھا آپ کیسے کہے سکتے ہیں ؟ عدالت

صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار میں یہ کیس نہیں آتا ہے ،عابد زبیری ایڈووکیٹ وکیل مونس علوی

صوبائی محتسب کی جانب سے دی گئی سزا غیر قانونی ہے،وکیل مونس علوی

عدالت نے گزشتہ روز مونس علوی پر خاتون پر حراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا

صوبائی محتسب نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا

مونس علوی کے خلاف سابق چیف مارکیٹنگ آفیسر مہرین زہرہ نے شکایت درج کرائی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں