باپ بیٹے سمیت تین افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)باپ بیٹے سمیت تین افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی-عدالت نے آئی جی سندھ،محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے-عدالت نے فریقین سے 20 اگست تک جواب طلب کرلیا-

زرداد خان اور بیٹے سیف الرحمن کو 24 جولائی کو سرجانی ٹاون کے علاقے سے حراست میں لیا گیا-زاہد علی 17 جولائی سے بغدادی کے علاقے سے لاپتا ہے-حراست میں لیے جانے کے بعد باپ بیٹا کہاں گئے کسی کو معلوم نہیں-لاپتا افرادکی بازیابی کے احکامات دئیے جائیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں