کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے خلاف قانون تعمیرات کی وضاحت طلب کرلی-چھ سو گز کے پلاٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، وکیل درخواست گزارکے مطابق ڈی ایچ اے نے غیر قانونی تعمیرات کی منظوری دی-
ڈی ایچ اے نے شکایت کے جواب میں تعمیرات بلڈنگ پلان کے مطابق قرار دی-قانون کے مطابق ایک ہزار گز سے زائد کے پلاٹ کو تقسیم کیا جاسکتا ہے-عدالت نے آئندہ سماعت تک ڈی ایچ اے سے تفصیلی جواب طلب کرلیا-ڈی ایچ اے حکام تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کی وضاحت پیش کریں-


