سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ ادارے قرار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سپریم کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں بلکہ ہم پلہ آئینی ادارے ہیں۔
فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ دونوں ادارے آئین کے تحت اپنے اپنے دائرۂ اختیار میں آزاد اور خودمختار ہیں، اور کسی ایک کو دوسرے پر فوقیت یا بالادستی حاصل نہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق آئینی ڈھانچے میں دونوں عدالتوں کا کردار مختلف مگر برابر کی حیثیت رکھتا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مقصد آئینی تشریحات اور مخصوص آئینی معاملات کو مؤثر انداز میں دیکھنا ہے، جبکہ سپریم کورٹ کا دائرۂ اختیار بھی آئین کے تحت واضح اور محفوظ ہے۔
فیصلے کو عدالتی نظام میں توازن، ادارہ جاتی خودمختاری اور آئینی تشریح کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں