6 افراد کا قتل،2مجرموں کوسزائے موت،2 کوعمرقیدکی سزا ہوگئی

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کا فیصلہ، 2 مجرموں کو سزائے موت،2کوعمرقید کی سزا سنادی گئی-کوئٹہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھری محمد اشرف بازئی نے نواں کلی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے اندوہناک قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرم صدام اور ولی خان کو سزائے موت جبکہ سلطان اور گلاب شاہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے چاروں مجرموں کو چار مختلف مقدمات میں عمر قید کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانوں کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔یہ اندوہناک واقعہ 4 مارچ 2022 کو گھریلو تنازعے کے باعث پیش آیا تھا، جب ملزمان نے نواں کلی کے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی، ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔عدالت نے تمام شواہد، گواہان کے بیانات اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرموں کو سزا سنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں