کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد میں میں حالیہ دنوں میں ڈکیتی کی متعدد بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں تاہم اب ڈاکو 97 لاکھ نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا ہے، جہاں ڈاکوؤں نے کیش وین سے 97 لاکھوں روپے لوٹنے کے بعد مزاحمت پر 2 سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیش وین بینک سے رقم لے کر نکلی تھی ڈاکو کیش وین سے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس بھی کرائم سین پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا اس ڈکیتی سے متعلق کہنا تھا کہ کیش وین سےرقم لوٹی گئی ہے بینک سمیت اطراف کی سی سی ٹی وی حاصل کررہے ہیں،ابتدائی اطلاع کے مطابق تین سے چار مسلح ملزمان نے واردات کی ہے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کے روکنے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں کیش وین بینک سے رقم لیکر ہیڈ آفس جارہی تھی، ملزمان فرار ہوئے تو عوامی کالونی پولیس سے بھی مقابلہ ہوا فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
45


