کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ساؤتھ کراچی مہظور علی کی پریس کانفرنس منعقد کی گئی-ان لائن منشیات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے-یہ نیٹ ورک سوشل میڈیا ایپس کی مدد سے ساؤتھ میں منشیات کا نیٹ ورک چلارہا تھا-
ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر ملزموں کو گرفتار کیا گیا-ملزموں سے مختلف اقسام کی منشیات بھاری مقدار میں برآمد کی-ملزم مولی نامی نئی منشیات کی فروخت اور ترسیل میں بھی ملوث پائے گئے ہیں-ملزموں کے پورے نیٹ ورک کو بریک کیا گیا ہے-ملزموں کی تعداد چھ ہے، انہیں ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا-ملزم آئس کوکین، مشروم، ویڈ سمیت دیگر اقسام کی منشیات کی فروخت میں بھی ملوث پائے گئے ہیں-


