کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہونے والی لوٹ مار اور کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز خود ٹیم کے ہمراہ DG SBCA سے ملنے اور 1986 سے 2025 تک کا تمام ریکارڈ لینے گئے تھے-پولیس نے DG SBCA سے 39/40 سال کا تمام ریکارڈ مانگا ہے-
کچھ ریکارڈ پولیس ساتھ لے گئی بقیہ ریکارڈ پولیس کی تفتیشی ٹیم کو فراہم کرنے کا وعدہ کر لیا گیا ہے-ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور ان کی ٹیم نے DG SBCA اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دیگر افسران کے ساتھ کانفرنس روم میں کافی دیر میٹنگ کی-ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پولیس کو یقین دھانی کرائی ہے کہ جو بھی دستاویزات پولیس کو درکار ہوں گی وہ انہیں فراہم کر دی جائیں گی
ذرائع کے مطابق جب سے ارب پتی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 13 نامزد ملازمین کے خلاف FIR درج ہوئی ہے بہت سے راشی افسران روپوش ہوگئے ہیں-قریبی ذرائع کے مطابق بعض کرپٹ افسران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریکارڈ روم سے اپنے کرپشن کے ثبوت مٹانے کی کوشش بھی کرتے رہے ہیں اور بعض اس کارروائی میں کامیاب بھی ہو چکے ہیں-


