79

سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا-وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے بل ایوان میں پیش کیا-یہ نارکو ٹکس کنٹرول ایکٹ ہے-2024 میں ہم نے الگ محکمہ بنایا ہے-کافی معملات عدالتوں میں گئے-ہر ضلع میں نارکوٹکس کے لیئے ایک جج ہوتا ہے-

یہ کیسز سیشن یا ایڈیشنل سیشن جج کے پاس جاتے تھے-پولیس کو اب نئے قانون سے اختیار مل جائے گا-ہم نئی عدالتیں بنا رہے ہیں جو آزاد عدالتیں ہوں گی-منشیات کے مقدمات ان عدالتوں میں چلیں گی۔قانون میں کچھ خامیاں رہ گئی تھیں-اس لیئے ہم ترمیم لا رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی نے سندھ نارکو ٹکس کنٹرول ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بل وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں