44

لیاری ایکسپریس وے پرہیوی ٹریفک کی روانی رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک مخصوص کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کی روانی کے لیے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک مخصوص اوقات مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹریفک پولیس نے ایک جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کے لیے انفراسٹرکچر کو مکمل کیا جائے گا، جس میں اسپیڈ لمٹ، سائن بورڈز اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی اور نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے شہر میں ٹریفک دباؤ کم ہوگا اور ہیوی ٹریفک کو محفوظ انداز میں شہر سے گزارنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں