کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مظفرآباد میں ہارڈ ویئرکی دکان پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت رحیم عرف منا اور قیصر کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق رحیم عرف منا کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور 6 سے 7 کیسز میں گرفتارہوچکا تھا،وہ کچھ عرصہ قبل ہی جیل سےرہا ہوا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان رحیم عرف منا کو ٹارگٹ کرنے آئے تھے، مسلح ملزمان کی فائرنگ دکاندار بھی زد میں آگیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
41


