کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ملیر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں-ضلع ملیر کے صنعتی علاقوں میں مختلف جاری منصوبوں پر کام کرنے والےچائینیزکی سیکورٹی کے تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے-
ضلع ملیر پولیس چائینیز کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے-ایس ایس پی ملیر نے چائنیز پراجیکٹس کے مختلف کیمپس،رہائشی جگہوں اور پراجیکٹ سائیٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ ملیر نے سیکورٹی پر مامور پولیس افسران سے چائنیز ماہرین، انجینئرز اور عملے کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی
ضلعی پولیس سربراہ ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے چائینیز کی سیکورٹی ڈیوٹی پر پولیس افسران و جوانوں کو پروجیکٹ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کیں-پروجیکٹ انتظامیہ نے ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کو چائنیز ماہرین کی کیمپ میں سیکیورٹی کے موجودہ اقدامات اور درپیش ضروریات سے متعلق جامع بریفنگ دی۔
ضلعی پولیس سربراہ ملیرنےپروجیکٹ انتظامیہ کوبتایا کہ چائنیزکوفول پروف سیکیورٹی کی فراہمی ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی پولیس سربراہ ملیرنےپروجیکٹ انتظامیہ مزید بتایا کہ پولیس افسران اورجوان ہمہ وقت مستعد اور تیار ہیں-ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ چائنیز عملے کے ساتھ قریبی روابط رکھیں،
ایس ایس پی ملیر نے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو مؤثر بنانے اور سیکیورٹی نیٹ ورک کو مزید مربوط اور مستحکم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں- ضلعی پولیس سربراہ نے جاری منصوبوں کے منتظمین کو بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر چائنیز شہریوں کو محفوظ، پُرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کئے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر نےکہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں چائنیز ماہرین کی شرکت پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، اور ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔منصوبوں پر تعینات چائنیز عہدیداران اور ماہرین نے ایس ایس پی ملیر کو سیکیورٹی کے معیار اور افسران کی سپرویژن کو بھرپور الفاظ میں سراہا اور بروقت رسپانس پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔


