کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی مضبوطی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہےمسلم لیگ ق میں مسلسل جوق درجوق شمولیت چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار اور مسلم لیگ کراچی کے صدر جمیل احمد خان. نعیم خان و عہدیداران کی کاوشوں و جدوجہد کا ثمر ہے یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ ق میں سماجی رہنما ڈاکٹر یامین قریشی. لیاری سےعبدالطیف خاصخیلی.کیماڑی سےعوام پاکستان پارٹی کےغلام قادرکی ساتھیوں کی شمولیت کےموقع پر مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ میں کیں. اس موقع پر ق لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی نے کہا کہ مسلم لیگ ہر سطح پر فعال و منظم ہورہی ہے. اس موقع پر ق لیگ کے کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان اور جنرل سیکرٹری نعیم خان نے کہا کہ نے مسلم لیگ کو کراچی میں مزید مستحکم کرینگے. اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ. مسلم لیگ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان، جنرل سیکرٹری کراچی محمد نعیم خان، کراچی کے سیکرٹری اطلاعات مہین ملک۔ سینئر نائب صدور عبد الستار بلوج. واصل خان. بلال خان.حنیف وارثی. سید کامران شاہ. عابد خان. رائے سلطان بھٹی. محمد سعید. عثمان سنگھار. سید مشرف علی. یار محمد فریدی. شبیر خان. سلیم قریشی. شہزاد انصاری. کاشف خان. شاہ میر خان اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے والے عبد الطیف خاصخیلی. ڈاکٹر یامین قریشی. غلام قادر اور دیگر نے بھی خطاب کیا-
40


