54

دھابیجی سب اسٹیشن پرمینٹیننس کا کام جاری،شہریوں کوپانی کی فراہمی معطل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)الیکٹرک کی جانب سے بن قاسم کلسٹر دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر پر مرمتی کام کیا جائے گا جس کے باعث شہر کو پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کا بن قاسم کلسٹر دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر مینٹیننس کا کام 29 جولائی بروز منگل کو کیا جائے گا، مینٹیننس کا کام صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا، مینٹیننس کے کام کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی، کے الیکٹرک کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے ہوگا، مینٹیننس کے کام کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں 85 ملین گیلن کی کمی متوقع ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا بن قاسم کلسٹر کے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، بن قاسم، ڈی ایچ اے اور نارتھ ناظم آباد میں پانی کی فراہمی میں کمی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں