کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 20 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 03 ڈاکو ہلاک 19 زخمی ڈاکوؤں سمیت 33 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 26 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 08 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 872 سےزائد ملزمان کوگرفتارکیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 79 کلو 668 گرام چرس، آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 112 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 38 موٹرسائیکلیں اور 01 بڑی گاڑیاں برآمد کی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔


