41

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا،موسم ابرآلودرہنے کا امکان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی کا امکان ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 8کلو میٹرفی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں