39

نیشنل ہائی وے پرکوسٹرکی چھت پرسوئے2مسافرگرکرجاں بحق ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل ہائی وے پرکوسٹرکی چھت پرسوئے2مسافرگرکرجاں بحق ہوگئے-نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنےوالے2 افراد گرکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر ٹھٹھہ جارہی تھی اور دونوں افراد بس کی چھت پر سو ئے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کوسٹرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت پر سوئے دونوں مسافر نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں