کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کا مکمل سروے کی ہدایت جاری کردی-کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد انفراسٹرکچر میں کیا بہتری آئی-نیپرا اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ذریعے شہر کا سروے کرے-
عدالت نے بارہ اگست کو نیپرا اور کے الیکٹرک سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی-یکم اگست تک جماعت اسلامی کی نیپرا کو جمع کروائی شکایت کا فیصلہ کیا جائے-2020 میں سی ای او کے الیکٹرک نے بیان دیا تھا کہ صفر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے-اب 2025 میں تو شہر میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی ہوگی-
لوڈ شیڈنگ میں کافی کمی آئی ہے، مزید فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ مستثنیٰ قرار دیا ہے-کے الیکٹرک پر جرمانہ کرنے سے کیا لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی-لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وفاقی حکومت کی کیا پالیسی ہے-کے الیکٹرک کو ایک اور اتھارٹی نے بھی شوکاز جاری کیا ہے، نیپرا اپنی ڈیوٹی ادا کررہا ہے-


