کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لوڈشیڈنگ سےمتعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت پر ترجمان کے۔الیکٹرک نے موقف دیا کہ کے-الیکٹرک کےنیٹورک کا70 فیصد لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔نجکاری کے بعد کے-الیکٹرک نے 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں ڈسٹریبیوشن لاسز نصف ہوگئے اور صارفین کی تعداد دُگنی ہوگئی ہے۔ لوڈشیڈنگ وہاں کی جاتی ہے جہاں بجلی چوری اور ڈسٹریبیوشن میں نقصانات زیادہ ہوں۔آئندہ آنے والے سالوں میں کے- الیکٹرک کے نیٹورک کے %95-90 حصے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی کرنے کا عزم ہے۔ عدالت نے نیپرا کو کے-الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کا ٹکنیکل سروے کا مشورہ دیا تاکہ اب تک کی بہتری کا جائزہ لیا جا سکے۔ کیس کی اگلی سماعت 12 اگست کو ہوگی۔کورٹ کا ٹیکنیکل سروے کا حکم نامہ موصول ہو گیا، کسی بھی قسم کے ٹیکنیکل سروے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
38


