45

ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کاسوک سینٹرکے آئی ٹی کے اسٹیٹمنٹ لاؤنج کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر گراؤنڈ فلور پر قائم لینڈ اورآئی ٹی کے اسٹیٹمنٹ لاؤنج کادورہ کیا۔دورے کےدوران ڈی جی کےڈی اے آصف جان صدیقی کو(NADRA)نادرا پروجیکٹ ٹیم اسلام آبادکےتعاون سے (NADRA BIO VERFICATION SYSTEM) نادرا بائیو وریفیکشن سسٹم کی ادارہ ترقیات کراچی کے لینڈ اورآئی ٹی کے اسٹیٹمنٹ لاؤنج کے ساتھ منسلک کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت کراچی کے شہریوں کو اپنی جائیداد کی حفاظت اور جائیداد کی خرید و فروخت کے معاملات میں شفافیت نمایاں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ سے متعلق معلومات کو محفوظ بنانے کے لئے دورِ جدیدکے کمپوٹرائزڈ نظام کو مکمل طور پر فعال کرنا ہوگا، سائلین کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے اور ادارے کے لئے اسی طرح کی مثبت تجاویز پیش کی جاتی رہے گی۔ڈی جی کے ڈی اے نے نادرا پروجیکٹ ٹیم اسلام آبادکا ادارہ ترقیات کراچی میں اس سسٹم کے نفاذ کو سہراتے ہوئے شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی کو جہاں بھی میری مدد کی ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان،ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو و دیگر افسران موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں