انسداد دہشتگری عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)انسداد دہشتگری عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی-ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت کا شدید برہمی کا اظہار-ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں ملزمان کا رویہ فراہمی انصاف میں رکاوٹ ہے-ملزمان جان بوجھ کر مقدمہ ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں-

عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے-عدالت نے ملزمان کی آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ضمانتیں منسوخ کرنے کی وارننگ بھی دے دی-تھانہ صادق آبادمیں درج مقدمہ کی سماعت 28 جولائی،واہ کینٹ کے مقدمہ کی سماعت30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی-تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمہ کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی-

پراسیکویشن نے 26نومبر کے مقدمات کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے-عدالت نے پراسیکوشن کی درخواست منظورکر کے آج کے لئے طلبی نوٹس جاری کئے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں