کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے آپریشن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جوڑیا بازار سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں ۔برآمد شدہ سامان میں سگریٹ، گٹکا /ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوزاور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
برآمد کی گئی اشیا ء کو گوداموں میں چھپایا گیا تھاجن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
برآمد شدہ نان کسٹم ممنوعہ اشیا ء7 ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


