کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی کے معاملات میں مداخلت پر احتجاجاً وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ثمرین حسین کا کہنا ہے کہ وہ استعفیٰ منظور ہونے تک روزمرہ امور سرانجام دیتی رہیں گی، اور کسی قسم کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے دیں گی اور نہ ہی ادارہ جاتی باڈیز میں سیاسی بنیادوں پر تقرری برداشت کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دفتر سے صرف اپنا لیپ ٹاپ اور ذاتی گاڑی لے کر آئیں، کبھی بھی سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی اور نہ ہی سرکاری ڈرائیور ساتھ لایا۔
41


