39

صفورا ٹاون اسکیم 33 میں سیوریج مسائل کےحل کیلئے وزیراعلی سندھ کے احکامات کا خیر مقدم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نےکہا ہےکہ اسکیم33 پی ایس 98 میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کےاحکامات کا خیرمقدم کرتےہیں،صفورا ٹاؤن میں پانی وسیوریج کےمسائل کےحل کیلئےواٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کو آگاہ کرچکے ہیں جس میں سے کچھ کام بھی ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی اور ان کے حل کیلئے احکامات سنگ میل ثابت ہونگے اور آئندہ پانی وسیوریج کے مسائل کے حل میں معاونت فراہم کرینگے ،انہوں نے کہا کہ صفورا ٹاؤن میں پانی وسیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو آگاہ کیا جارہا ہے اور پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےـ

انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حوالے سے جو بھی کام ہیں اس کی ایک مرتبہ پھر لسٹ مرتب کی جائے جس میں جو کام ہو چکے ہیں اور وہ کام جو ہونے ہیں ان کو واضح کیا جائے تاکہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر زور دیا جائے کہ جو کام ہونے ہیں انہیں سر انجام دینے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں-اس موقع پر ایکسئین بی اینڈ آر امداد سولنگی،ڈائریکٹر پارکس غوث بخش سمیت دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں