عدالت نے نیب انکوائری کے خلاف سندھ پبلک سروس کمیشن کی درخواست منظور کرلی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف نیب انکوائری کا کیس-عدالت نے نیب انکوائری کے خلاف سندھ پبلک سروس کمیشن کی درخواست منظور کرلی-عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن خلاف نیب انکوائری ختم کردی-سندھ پبلک سروس کمیشن کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کی جائے گا-

نیب امتحانات سےمتعلق انکوائری نہیں کرسکتا ہے-نیب کواختیارات کےناجائز استعمال کی تحقیقات میں بھی کرپشن ثابت کرنا ہوگی-اس طرح کوئی بھی کسی کے خلاف شکایت کرتا ہے تو نیب کیا پورے پاکستان کے خلاف تحقیقات شروع کردے گا-قانون کے مطابق امتحانات کے مارک شیٹس کو تحفظ حاصل ہے نیب جانچ پڑتال نہیں کرسکتا-

اس طرح ہم اگر وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کا کہے دیں تو کیا نیب تحقیقات شروع کردے گا-نیب وزیراعظم کے خلاف تحقیقات نہیں کرسکتا ہے-کیونکہ قانون کے مطابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو قانون تحفظ دیتا ہے-چھ سال میں نیب نے ملزمان کے خلاف کیا مواد اکٹھا کیا ہے-مجھے جنوری 2025 میں انکوائری ملی ہے-

وائٹ کالرکرائم کی تحقیقات میں وقت لگتا ہے-ملزمان کوتحقیقات کےلیےنوٹس بھیجا تووہ عدالت آگئے-سپریم کورٹ ملزمان کےخلاف انکوائری بند کر چکی ہے نیب تحقیقات نہیں کرسکتا ہے-ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ دس دس سال کیس کی تحقیقات میں لگ جائیں-نیب کے ایک ایک تفتیشی افسر کے پاس 20،20 انکوائریاں ہیں تحقیقات میں وقت لگتا ہے-

جس نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے افسران کے خلاف شکایت کی اسکے نا تو شناختی کارڈ کی کاپی لی نا حلف نامہ لیا-سندھ پبلک سروس کمیشن و دیگر نے نیب انکوائری کے خلاف درخواست دائر کی تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں