منشیات کےمقدمات میں ملزمان کی درخواست ضمانت، تفتیشی افسران کی کارکردگی پرعدالت برہم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات کے مقدمات میں ملزمان کی درخواست ضمانت، تفتیشی افسران کی کارکردگی پرعدالت برہم -تفتیشی افسر کے بجائے دوسرے پولیس افسر کیس کے بارے میں عدالت کو بتانے لگے-یہ کون ہے، تفتیشی افسر بتائیں کیا پیشرفت ہوئی ہے-اس کو بولنا نہیں آتا، پولیس افسر کا عدالت میں بیان-جب اس کو بولنا نہیں آتا تو اس نے کیس کی تفتیش کیسے کی-

اس کو کام آتا ہے لیکن اچھے سے بول نہیں سکتا-یہ تفتیشی افسر ہیں اور میں تھانے کا ایس آئی او ہوں-آئی جی سندھ کو بلاتے ہیں کہ کیسے تفتیشی افسر کام کرتے ہیں-پورے سندھ میں پولیس کا یہ نظام ہے-کام ایک کرتا ہے اور فائل پر دستخط کوئی اور کرتا ہے-ایسے تفتیشی افسر کو تو جیک بھیجنا چاہیے جس کو مقدمہ پڑھنا بھی نہیں آتا ہو-

آج کل تھانے کے بڑے منشی کتنے پیسے لیتے ہیں کیس بناکر دینے میں ہم نے حیدرآباد میں آئی جی سندھ کو بلایا تھا-آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ ان تفتیشی افسر کو ٹریننگ دیں-جن کو کام نہیں آتا ان کی تربیت دی جائے-ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے-بات امیر غریب کی نہیں بات قانون کی ہے-ایسے پولیس افسران کی وجہ سے لوگ جیک جاتے ہیں-دیہات میں ہم نے سنا تھا کہ پولیس والے سیکھ رہے ہوتے ہیں-لیکن کراچی جیسے بڑے شہروں میں بھی ایسے ہو رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں