لیاری کی رہائشی خاتون نےکلاکوٹ تھانے کے چار اہلکاروں کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری کی رہائشی خاتون اور اسکے بیٹے کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور حراساں کرنے کا معاملہ خاتون ثناء نے کلاکوٹ تھانے کے چار اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا -عدالت نے ایس ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او کلاکوٹ کو نوٹس جاری کردئیے-عدالت نے فریقین سے 25 جولائی تک جواب طلب کرلیا-کلاکوٹ تھانے کے چار اہلکاروں جاوید جمالی ،صداقت، سراج اور ایس ایچ او حراساں کررہے ہیں-

مجھے اور میرے بیٹے کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں-پہلے بھی ہمیں ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے اب غیر قانونی طور پر پیسے مانگے جارہے ہیں-عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں