39

پائپ لائن پھٹنےکےبعد شہرمیں مکمل طورپرپانی بحال نہ ہو سکا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)یونیورسٹی روڈ پرپانی کی پائپ لائن پھٹنےکےبعد شہربھرمیں مکمل طورپرپانی بحال نہ ہو سکا-منظور کالونی چنیسر ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا-عدالت کا ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن و دیگر کو نوٹس جاری-عدالت نے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا-یونیورسٹی روڈ میں پانی کی لائن ٹوٹ گئی تھی-

اس کے بعد ہماری کالونی میں پانی نہیں آرہا-یونیورسٹی روڈ کی پائپ لائن تو تو بحال ہوگئی لیکن ہمارے پاس پانی نہیں آرہا-منظور کالونی، محمود آباد سمیت پوری چنیسر ٹاؤن میں پانی نہیں آرہا ہے-عوام کیلئے پانی نہیں لیکن ٹینکرز والوں کیلئے پانی موجود ہے-درخواست میں ڈائریکٹر واٹر بورڈ، چیئرمین ٹی ایم سی و دیگر کو فریقین بنایا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں