آٹو مینوفیکچرز کی اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آٹو مینوفیکچرز کی اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے وفاقی حکومت کو درخواست گزاروں سے اضافی کسٹم ڈیوٹی کی وصولی سے روک دیا-عدالت کی درخواست گزار کو ٹیکس کے فرق سے متعلق کارپوریٹ گارنٹی فراہم کرنے کی ہدایت-وفاقی حکومت نے کنسائنمنٹ اور پرزہ جات کی امپورٹ پر اضافی دو فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی ہے-

حکومت نے آٹو موبائل ڈیویلپمنٹ پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو رعایت فراہم کی تھی-معاہدے کے تحت یہ رعایت پانچ برس تک موجود رہے گی-پالیسی کے مطابق آٹو مینوفیکچر کے لئے مجموعی طور پر ڈیوٹی کی حد پچیس فیصد رکھی گئی تھی-دو فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی کے بعد یہ حد ختم ہوجائے گی-

سرمایہ کاروں کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے-عدالت نے اسی نوعیت کے دیگر درخواستوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف حکم امتناع جاری کیا ہے-درخواست گزار کو پہلے عبوری طور پر ڈیوٹی کا جائزہ لینا چاہیئے تھا-درخواست گزار نے ایس آر او کو چیلنج کیا ہے-عدالت نے درخواستوں کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں