کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے یونین کمیٹی نمبر 02 گول مارکیٹ کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے اشتراک سےواٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین اور بی اینڈ آر کےعثمان غنی بھی موجود ہیں،چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرنےموقع پر موجود عملے سے کام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور بعض تکنیکی پہلوؤں پر ہدایات بھی جاری کیں۔۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناظم آباد کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نےاس بات پرزور دیا کہ منصوبے کو معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کی عوام کو صاف اور محفوظ پانی کی سہولت جلد از جلد میسر آ سکے یہ منصوبہ عوامی مفاد میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو جماعت اسلامی کے اشتراک سے ممکن ہو رہا ہے۔ ہم تمام اداروں اور متعلقہ فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،علاقے کے مکینوں نے بھی منصوبے کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
40


