44

اجرک نمبرپلیٹ سندھ کی ثقافت ہےاسے فری جاری کیاجائے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ڈاکٹر محمد انور چیئرمین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اجرک نمبر پلیٹ،لسانی سوچ، کراچی سمیت سندھ میں کرپشن کے بازار، کے ایم سی اور ٹی ایم سیز، ایچ ایم سی اور دیگر بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی،کراچی کے عوام کو بے گھر کرنے کے منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی سے19جون 2023سےابتک بلدیاتی خدمات، منتخب نمائندوں سے جاری فنڈز اور ترقیاتی کاموں کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔ اجلاس میں سینئر وائس چیئرپرسن روبینہ یاسمین جنرل سیکریٹری یونس میمن، عقیل انبالوی سیکریٹری اطلاعات، مرکزی عہدیداران مسعود قریشی، نعیم یوسف زئی، عائشہ خانم، شبیر قائم خانی، ریحان خانزادہ، طالب حسین اور اراکین مجلس عاملہ نے بھی شرکت کی۔ محمد انور نے پارٹی فیصلوں کی مشترکہ توثیق کے بعد کہا کہ سندھ حکومت نے لسانیت کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ اجرک نمبر پلیٹ کوئی مسئلہ نہیں سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے لیکن اسے فری جاری کیاجائے۔ مہاجروں جیسا بڑا دل کسی کا نہیں۔ کراچی بالخصوص کے ایم سی ٹی ایم سیز میں کرپشن اور کرپٹ افسر ان کی مئیر کی سرپرستی کی شدید مذمت کی گئی۔ اورنگی میں لوگوں کو بے گھر کرنے کے لئے فیصل رضوی نامی بری شہرت کے حا مل افسر کا اعلان اورنگی کے مہاجروں کے لئے اعلان جنگ ہے۔ ہزاروں کیا ایک لیز بھی کینسل کرانے کی کوشش کی تو دفتر میں نہیں جیل میں جاؤ گے۔ مئیر چونا لگ سکتا ہے عوام نہیں۔ بہاری قومی موومنٹ کے وفد نے ہم سے ملاقات کی ہے۔ ہم انکے ساتھ ہیں۔1974کا عدالت میں جمع شدہ نقشہ اعلی افسران نے جمع کرایا۔ اسے متنازعہ بنانے سے پہلے فیصل رضوی جو ماروائے قانون دس سال کی بوگس تنخواہیں۔ لیب اٹینڈنٹ سے افسر بننے تک اور حال ہی میں فلاحی پلاٹوں پر کمرشل لیزیں دینے کے بعد مئیر اور افضل زیدی کی گرفت میں کیون نہیں ہے۔ آفاق احمد نے فیصل رضوی کو جن کرپشن الزامات پر اور فرقہ وارانہ فساد پر نکالا اسکی وضاحت بھی ضروری ہے۔ اورنگی کے عوام فیصل رضوی کا مکمل بائیکاٹ اور داخلہ بند کردیں۔ ہم نے بہاری قومی موومنٹ کے فیصلے کی تائید کردی ہے۔ عدالتوں میں جائیں، فیصل رضوی، مئیر اور میونسپل کمشنر کی ایف آئی آر کٹائیں۔ بلاول بھٹو 20لاکھ گھر بنوا رہے ہیں اور ہزاروں قانونی مہاجروں کو بے گھر کرانے کا نوٹس لیں۔ عدالتیں کینگرو کورٹس نہ بنیں۔ فیصل رضوی کی تحقیقات کرائیں دو نمبر معظم چاچڑ، محسن اور سسٹم مافیا اطہر نقوی، لینڈ کے دو نمبر افسران کو فوری برطرف کیا جائے۔ مئیر اگر درست ہیں تو وضاحت کریں۔ متعدد افسران سنگین الزامات کے بعد بھی بغیر انکوائری عباس اور معظم سے ڈیل کرکے چاچڑ کے زریعے من پسند عہدوں پر بحال ہوگئے۔ نیب کا سزا یافتہ افسر تمؤنخواہ لے رہا ہے ضمانتوں پر نیب سے آنے والے HRM,، کلچر اسپورٹس، سمیت م ختلف محکموں میں تعینات ہیں۔ حساس ادارے نیب کہاں ہیں؟ فیصل رضوی کی منی لانڈرنگ اور لندن سسٹم چلانے کی بھی اطلاعات ہیں اگر پیپلز پارٹی خود کو برباد کرنا چاہتی ہے تو رزوت ستانی کے بجائے اداروں کی کلیئرنس سے افسر لگائیں۔ محمد انور نے کہا کہ کراچی کھنڈرات میں تبدیل ہے۔مئیر کی کارکردگی مائنس صفر ہے پہلے سے مکمل منصوبوں کا افتتاح کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کو دیئے جانے والے فنڈز کہاں لگے جواب دیا جائے؟ کرپشن میں یہ ساری جماعتیں شامل ہیں۔ جماعت اسلامی بہتر ہے تو بہتر ثابت کرے۔ حافظ نعیم الرحمان کراچی میں پی پی پی اور مئیر کے کرپشن اور بے گھر کرنے کا نوٹس لیں۔ سیف الدین فرینڈلی اپوزیشن نہ کریں۔ حیدر آباد کی بلدیاتی قیادت فیل ہوگئی حساب دے۔ صوبہ کو 17سال سے کھانے والی پی پی پی سے ایک ایک پیسے کا جواب لیا جائے گا۔ کچی آبادی میں آپریشن سے پہلے منظور کاکا اور دیگر کو گرفتار کرایا جائے۔ شہباز شریف ریاست کا سوچیں مفاہمت اور ڈپلومیسی سے ملک تباہ ہورہا ہے۔ سید عاصم منیر کراچی کے آباد گارواں، اسٹاک ایکسچینج، تاجر برادری، صنعت کارواں سے کئے گئے وعدے پورے کرائیں وہی امید کی آخری کرن ہیں۔ کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے جائیں۔ 38،SDAکے کرپٹ ملازمین کو فوری انکے محکمے واپس کیا جائے ورنہ کراچی کی تباہی میں مذید اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں