42

)‏وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت زمین کےریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)‏وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس-زمین کے معاملات میں عوام کو شفاف اور فوری رسائی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے-ڈیجیٹل نظام عوام کے اعتماد، سرمایہ کاری اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کا ذریعہ ہے-

وزیراعلیٰ سندھ کو لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ ریوینیو مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LARMIS) سے متعلق بریفنگ دی-یہ نظام بورڈ آف ریونیو نے زمین کے ریکارڈز کو ڈیجیٹل اور عوامی رسائی کے قابل بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے-لارمس کا مقصد شہریوں کو آسان، شفاف اور فوری زمین سے متعلق معلومات اور خدمات فراہم کرنا ہے-

سندھ بھر میں 27 پیپلز سروس سینٹرز (PSCs) عوام کی خدمت کے لئے قائم کیے گئے ہیں-پیپلز سروس سینٹرز کی تعداد اور استعداد میں اضافہ کیا جائے-بی او آر کی ویب سائٹ sindhzameen.gos.pk‎سے زمین کے ریکارڈز کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے-تمام پیپلز سروس سینٹرز جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر سے لیس ہیں تاکہ سروسز بغیر رکاوٹ جاری رہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں