کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ مرکزی کیس اور ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے کیس کو واپس جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھیج دیا-وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں کیس غلط طریقے سے منتقل کیا گیا-کیس اور تمام ریکارڈ کو بذریعہ سیشن عدالت منتقل کیا جانا چاہیئے-جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے کو چالان واپس کرسکتے ہیں-
ایف آئی اے وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں چالان پیش کرے-جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تفتیشی افسر کی درخواست پر مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت منتقل کیا تھا-جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت بھی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت منتقل کی تھی


