کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری میں گرنےوالی عمارت پرسخت ایکشن لیا گیا ہے-مخدوشعمارتوں کو خالی کرایا جا رہا ہے، اب تک 59 عمارتیں خالی کروائی جا چکی ہیں-غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد عمارتیں مسمار کی جا چکی ہیں-کرایہ داروں کو سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ فراہم کر رہی ہے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے-
عوام سے اپیل ہے کہ جہاں کہیں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہوں، فوری اطلاع دیں-غیرقانونی تعمیرات سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا-شاہراہِ بھٹو تیزی سے تعمیر ہو رہی ہے، جبکہ جام صادق پل اگست تک مکمل ہو کر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا-
کے فور منصوبے پر وزیر اعلیٰ مسلسل میٹنگز کر رہے ہیں اور یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا-کسی سیاسی رہنما کو سزا ملنے پر ہمیں خوشی نہیں ہوتی، لیکن اگر وہ جلاؤ گھیراؤ کریں تو یہ بھی کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا-قومی املاک کو آگ لگانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہے-ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے-جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں بند ہے-انتشار کی سیاست کو سیاست نہیں، بلکہ دہشت گردی کہا جاتا ہے-


