40

امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کا ٹھٹھہ کے شہداءکے لواحقین سے اظہارتعزیت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ،جنرل سیکریٹری محمد یوسف نےاورنگی ٹاﺅن پہنچ کرسانحہ ٹھٹھہ کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کی۔صوبائی امیر نے اورنگی ٹاﺅن بس حادثے میں شہید ہونے والے کارکنان محمد اسد نور، محمد عبدالرﺅف اور محمد بشر کے اہل خانہ سے اظہارہمدری و تعزیت مرحومین کے لیے دعا مغفرت درجات بلندی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔کاشف سعید شیخ نے کہاکہ سانحہ ٹھٹہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے قیمتی انسانی جانوں پردکھ اورتحریک اسلامی کا بڑانقصان ہے،جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ اس موقع پر سابق صوبائی امراءمحمد حسین محنتی،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،کراچی کے نائب امیر عبدلوہاب ،جنرل سیکرٹری توفیق الدین ،نائب قیم یونس بارائی اورمعاون خصوصی زاہد حسین راجپر و دیگر ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ روزجماعت اسلامی ضلع غربی اورنگی ٹاو ¿ن یوسی 4کے تحت کینجھر جھیل میں پکنک منانے کے لیے جانے والے کارکنان کی بس گھاروضلع ٹھٹہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں جماعت اسلامی کے پانچ کارکنان اور بس کا کنڈیکٹر جاں بحق اور 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں