38

کمشنر کراچی کی زیرصدار ت اجلاس منعقد،سندھ فوڈ اتھارٹی کے افسران کی شرکت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیرصدارت ان کےدفترمیںاجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرزکراچی تمام ڈپٹی کمشنرزاسسٹنٹ کمشنرزبیوروآف سپلائی اور محکمہ فوڈ کے افسران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ڈپٹی کمشنرزنےگراں فروشوں کےخلاف جاری مہم میں اپنےاپنےضلع کی کارکردگی سے اجلا س کو آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید نےتمام اضلاع اورسب ڈویثرن کی کارکردگی کےبارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 13 جولائی تا 19جولائی کے دوران131گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں گیارہ لاکھ رروپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں بارہ گراں فروشوں ف ایک لاکھ99 ہزارروپےجرمانہعاید کیا گیا ضلع شرقی میں14گراں فروشوں پرتین لاکھ37 ہزار روپےجرمانہ عاید کیا گیا۔ ضلع وسطی میں 17 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع غربی میں 13 گراں فروشوں پر 57 ہزار ضلع ملیر میں 30 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی جس مین ایک لاکھ 17 ہزار ضلع کورنگی میں 31 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں دو لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ ضلع کیماڑی میں 30 گراں فروشوں پر 66 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے 1514 مقامات پر قیتیں چیک کیں۔اجلاس میں سبزیوں اور فروٹس کی قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا گیا۔ آلو اور پیاز کے آکشن کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس نے آلو اور پیاز کے آکشن کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کے لئے سبزی اور فروٹس کی قیمتوں کے تعین کا نظام بہتر بنانے کی ضروت ہے۔ انھوں نے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ مناسب قیمتوں کے تعین کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرشرقی ابرار جعفر کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کے تعا ون سے سبزی منڈی میں آکشن نظام کو درست کرنے کے لئے مربوط کوششیں کریں۔ فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر شرقی فوری مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں گے۔ دیگر ڈپٹی کمشنرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئ۔ فیصلہ کیا گیا کہ سبزی منڈی میں سبزی اور فروٹس کی قیمتیں مقرر کرنے کی کمیٹی میں فرائض انجام دینے والے اسسٹنٹ کمشنرز سے آکشن نظام کی بہتری اور قیمتیں مقرر کرنے کا شفاف نظام کرنے کے لئے اپنی تجزیاتی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی بشیر خان نے اجلاس کو اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے خلا ف مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ دودھ اور چائے کی پتی میں ملاوٹ کی کی شکایت پر دودھ اور چاے کی پتی کے نمونے جمع کئے جا رہے ہیں ہے اب تک ایک سو سے زائد نمونے جمع کئے جا چکے ہیں نمونے لیبارٹری مین ایگزامن کئے جا رہے ہیں فیصلہ کیا گیا کہ فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کے خلاف مہم کی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل کمشنر ون کراچی غلام مہدی شاہ ایڈیشنل کمشنر ٹو اسداللہ کھوسو اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرز رابعہ سید اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار اسسٹنٹ کمشنر بیوروآف سپلائی علی حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی بشیر خان اور دیگر نے شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں