39

ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی آڑ میں پانی کی ایک اور بڑی چوری بے نقاب ہوگئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی آڑ میں پانی کی ایک اور بڑی چوری بے نقاب ہوگئی-میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر پانی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں-اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن کی ایک اور کامیاب کاروائی کی گئی-کاروائی پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا کے قریب عمل میں لائی گئی-آپریشن میں اینٹی تھیفٹ سیل، چیف سیکورٹی آفیسر اور واٹر کارپوریشن کا عملہ شریک ہے-ڈینم انٹرنیشنل کمپنی کی ہالیجی کنڈیوٹ سے غیر قانونی پانی چوری کی کوشش ناکام-ڈینم انٹرنیشنل کمپنی کو واٹر کارپوریشن کی جانب سے ڈیرھ انچ ڈایا کا کنیکشن دیا گیا تھا-

ڈینم انٹرنیشنل کمپنی ہالیجی کنڈیوٹ سے 6 انچ کے غیر قانونی سمر پمپ کے ذریعے پانی چوری کر رہی تھی-یومیہ ہزاروں گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا-غیر قانونی سمر پمپ منقطع کردیا گیا-واٹر کارپوریشن کا عملہ قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں موجود ہے-ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی-پانی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں