کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلفٹن کے نجی مال میں ایکسیلیٹر حادثے کے نتیجے میں بچے کی معذوری کا معاملہ-نجی مال مالک اور انتظامیہ کو مقدمے سے خارج کرنے کی خلاف مدعی مقدمہ کی درخواست جمع کرادی گئی-اپریل 2022 میں کلفٹن کے نجی مال میں ایکسیلیٹر حادثے میں پانچ سالہ بچہ امان زخمی ہوا تھا-
مال انتظامیہ کی غفلت اور فوری طبی امداد کی عدم فراہمی سے درخواست گزار کا بیٹا معذور ہوا-پولیس نے چالان میں عدم شواہد کی بنیاد پر مالک اورانتظامیہ کومقدمےسےخارج کردیا-جوڈیشل مجسٹریٹ نےمدعی مقدمہ کوسنےبغیر پولیس چالان کے منظوری دی-جوڈیشل مجسٹریٹ کا اقدام شفاف ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی ہے-جوڈیشل مجسٹریٹ کا چالان منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے-
تمام ملزمان کو ٹرائل کا سامنا کرنے کا حکم دیا جائے-فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیتے ہیں-عدالت نے فریقین کو 13 اگست تک جواب طلب کرلیا-


