پشاور میں امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی محکمہ خارجہ نےپشاورمیں قائم امریکی قونصل خانےکومرحلہ واربند کرنےکا اعلان کردیا ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر پختون خوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمہ داری اب امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کو منتقل کر دی جائے گی۔

محکمہ خارجہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سفارتی عملے کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیمی تبدیلی کے باوجود پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اور امریکا خیبر پختون خوا کے عوام اور مقامی حکام کے ساتھ روابط اور معاشی تعاون جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں