بےنظیربھٹوشہید یونیورسٹی لیاری میں تقرریوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں تقرریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں تقرریوں سے متعلق حکم امتناع جاری کردیا-یونیورسٹی میں رجسٹرار ، کنٹرولر اور ٹیچنگ اسٹاف کی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا ہے-

ابھی یونیورسٹی میں تقرریوں کے معیار اور سلیکشن بورڈ کی تشکیل کی منظوری نہیں دی گئی ہے-سیکرٹری یونیورسٹی و بورڈز سلیکشن بورڈ کے لازمی رکن ہوتے ہیں-لیکن سیکرٹری کی جانب سے تاحال میٹنگ کا ایجنڈا بھی بورڈ ممبران فراہم نہیں کیا گیا-یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف پہلے ہی عدالتی کارروائی جاری ہے-

اسکے باوجود انہیں یونیورسٹی میں تقرریوں کی جلدی ہے۔عدالت نے حالت جوں کی توں برقرار رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت تعطیلات کے بعد کیلیے ملتوی کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں