کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدِعوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں کروڑوں روپےکی خرد برد کا معاملہ-عدالت نے ملزم مسرور علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی-عدالت نے ملزم کو 7 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی-
ملزم مسرورعلی شاہ پر الزام ہےکہ اس نےکنٹریکٹرکی حیثیت سےہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملنے والی رقم میں خرد برد کی-ایف آئی اے نے مسرور علی شاہ ، سیکرٹری یونیورسٹی قمر شیخ سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے-


