کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ پولیس کی جانب سے شہداء، غازیوں اور پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے تعلیمی مواقع۔انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ، کراچی آفس سے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا-نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد اقدام پولیس اہلکاروں سے اہل اور خواہش مند طلباء/بچوں کے نام طلب کر لیے گئے۔
ناموں کی فہرست نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، اسلام آباد کو بھیجی جائے گی۔کیپٹن (ر) حیدر رضا پی ایس پی، اے آئی جی پی ویلفیئر نے مراسلہ جاری کیا۔
خط نمبر 4780-49/10/NPF/Welfare/2025 بتاریخ 16 جولائی 2025 کو جاری ہوا۔


