کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ گلستان جوہر نے بیرون ملک سے آئے پاکستانی شہری کو بغیر وارنٹ زبردستی گھر سے اٹھالیا گیا-اوورسیز پاکستانی کو10گھنٹےتک حبس بےجا میں رکھ کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا-شہری سیف اللہ بیرون ملک سےکراچی اپنےگھرپہنچا تھا- معمولی گھریلو تنازعہ پر پولیس نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھا، ڈرایا دھمکیاں دیں-پولیس نے رہائی کے بدلے ڈیڑ لاکھ روپے رشوت طلب کی نہ دینے پر جھوٹی ایف آئی آر پر بند کرنے کی دھکمی دی-
پولیس نے تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا اور دس گھنٹے لاک اپ میں رکھا-ڈیڈ لاکھ روپے رشوت لے کر مجھے چھوڑا گیا-متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھ سے پانچ ہزار آٹھ سو سوئیس کرنسی چھین لی-آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو شکایت کی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی-
میں یو این کا رکن ہوں بیرون ملک جاکر کیس اوٹھاونگا-متاثرہ شہری نے کہا کہ میں اپنے قونصلیٹ کو درخواست دونگا-


