42

سچل کےعلاقےبلاول شاہ نورانی گوٹھ میں گھرسےلاش برآمد،مقتول کرائے پررہتے تھے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں گھر سے لاش ملنے کا معاملہ،کچی آبادی میں واقع کچہ پکا 2 منزلہ مکان میں داخلی راستہ ایک ہے-گروانڈ پر میاں بیوی اور بالائی منزل پر مقتول کرائے پر رہائش پزیر تھے-صبح سویرے مالک مکان نے اطلاع دی کہ گھر کا مرکزی دروازہ کھلا ہے-

پولیس پہنچی توگراونڈ پر رہائش پزیر میاں بیوی غائب تھے-بالائی منزل کے کمرے میں مقتول کی لاش پڑی تھی-مقتول کا سر پتھر سے کچلا ہوا،ہاتھ پاوں بندھے ہوئے تھے-مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا-کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے-

مقتول شکل و صورت سے سرائیکی یا سندھی معلوم دیتا ہے-مقتول کی شناخت اور ورثاء کی تلاش کے لئے کوشش جاری ہے-مقتول کے قتل میں فرار میاں بیوی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے-فرار میاں بیوی کے پکڑے جانے کے بعد قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی-ابتدائی طور پر واقعہ ناجائز تعلقات کا شاخسانہ معلوم دیتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں