37

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی منشیات کیخلاف مؤثرکاروائی، 45 نشے کےعادی افراد بحالی مرکزمنتقل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی منشیات کے خلاف مؤثر کاروائی، 45 نشے کےعادی افراد بحالی مرکزمنتقل۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس منشیات فروشی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لئے بھی سرگرم۔تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 45 نشے کے عادی افراد کو نگرانی میں لے لیا۔

نگرانی میں لئےگئےنشےکےعادی افراد کوعلاج وبحالی کےلئےایدھی ہوم منتقل کردیا گیا تاکہ انہیں نئی زندگی کا موقع مل سکے۔نشے کے عادی افراد عموماً نشے کی لت پوری کرنے کے لئے چوری سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی بحالی اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں