42

سرین ائر کی لاہور سے جدہ کی پرواز میں تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد منسوخ کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سرین ائر کی لاہور سے جدہ کی پرواز میں تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد منسوخ کردی-عمرہ زائرین سمیت پرواز کے ڈھائی سو سے زائد مسافر سراپا احتجاج -پرواز نمبر ای آر 821 کو دن پونے بارہ بجے روانہ ہونا تھا-انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی ایک گھنٹے تاخیر سےروانگی کا بتایا گیا-

احرام میں ملبوس مسافروں کو وجہ بتائے بغیر تھوڑی دیر بعد پرواز ہی منسوخ کر دی گئی-مسافروں کی جانب سے ائر لائن عملے کےساتھ تکرار، مسافروں نےائرپورٹ پر دھرنا دے دیا-مسافروں کا فوری طور پر جدہ روانہ کئے جانے کا مطالبہ-

اپنا تبصرہ بھیجیں