39

ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد سے کراچی بارایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے گزشتہ روزکراچی بار ایسوسی ایشن KBA کے جنرل سیکریٹری غلام رحمن کورائی کی قیادت میں وکلاکے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران سٹی کورٹ کی صفائی ستھرائی،پارکنگ کے مسائل اور آوارہ کتوں کی موجودگی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی،اس موقع پر وفد نے سٹی کورٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات اوروکلااورسائلین کوآمدورفت میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا،خاص طور پر پارکنگ جگہوں کی کمی اور آوارہ کتوں سے شہریوں کولاحق خطرات پر تشویش کا اظہارکیا گیا-ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سٹی کورٹ ایک اہم عدالتی مقام ہے اور شہریوں ووکلاکو بہتر سہولیات کی فراہمی بلدیہ عظمی کراچی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی جائیں گی اور جلد عملی اقدامات اٹھا کرصفائی،پارکنگ کے انتظام اور آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی،وفد نے ڈپٹی میئر کراچی کی طرف سے ان کے مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی پران کا شکریہ ادا کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں