42

ملیرمیمن گوٹھ میں جھوٹےتصادم کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ملیر کے تھانہ میمن گوٹھ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان مبینہ مسلح تصادم کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ اطلاع جھوٹی تھی۔

پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے کال کرکے اطلاع دی کہ میمن گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہو رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی ہدایت پر پولیس کی متعدد موبائلز روانہ کی گئیں، لیکن موقع پر پہنچنے پر کوئی تصادم یا فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ کالر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا، جس نے شراب کے نشے میں جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کو گمراہ کیا اور فوراً کال بند کر دی۔پولیس نے کالر کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جھوٹی اطلاعات نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وقت ضائع کرتی ہیں بلکہ شہریوں کے لیے خطرات بھی پیدا کر سکتی ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں