کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کا سلسلہ جاری۔امشب بھی تھانہ پاکستان بازارکےعلاقےغوثیہ بلوچ کالونی،اسلام چوک اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کیا جارہا ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سےقبل علاقےکےداخلی وخارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مددسےمشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی اوپاکستان بازارکی زیرنگرانی ایس ایچ او پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔


